پیر27؍ربیع الاول 1444ھ24؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کی موت صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے، صدرِ مملکت

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد سے ملک کی نامور شخصیات کی جانب سے مسلسل سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف   کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ارشد شریف کی موت پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے‘۔

عارف علوی نے ارشد شریف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ ان کے فیملی اور فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔ 

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی، قتل کے اس واقعے کی فی الحال مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.