اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

پمز اسپتال سے صحافی ارشد شریف کی تصاویر کے مبینہ لیک ہونے کے  معاملے پر اسپتال نے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تصاویر لیک کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کی کاپی پاکستان کے سرکاری سفارتی چینلز کے ذریعے کینیا میں موصول ہوئی، کینیا کے سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کی تصدیق کردی۔

اجلاس میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے سات افراد کو طلب کر لیا گیا، جبکہ ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ کے ممبران کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والی میڈیکل ٹیم اور اس کے کیمرہ مین کو بھی طلب کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیٹی اجلاس میں ڈائریکٹر اسپتال اور ڈائریکٹر آئی ٹی پمز بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پمز اسپتال میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی مبینہ تصاویر سامنے آئی تھیں، جس سے متعلق  اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ صحافی ارشد شریف کی سامنے آنے والی تصاویر پمز اسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات کی نشاندہی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.