اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

ارشد شریف کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ارشد شریف قتل کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے سمیعہ ارشد کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ارشد شریف کے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کو بیان کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.