جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار

سینیئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 8 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارشد شریف کے بیانات کے مطابق انہیں اور خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں، سی ٹی ڈی کے تھریٹ الرٹ میں بھی یہی بات تھی۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے تقریبا آدھا گھنٹہ بعد ہوئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے دل، گردے پھیپھڑے اور معدے سے لیے گئے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فارنزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.