
صحافی ارشد شریف پر فائرنگ کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود دونوں افراد کے حوالے سے جیو نیوز نے پتہ لگا لیا ہے۔
فائرنگ کے وقت ارشد شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود خرم اور اس کے بھائی وقار کا تعلق کراچی سے ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بھائی کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں رہائش پذیر تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائی خرم اور وقار کچھ عرصے سے ملک سے باہر ہیں جبکہ خرم اور وقار کے والد ایک روز پہلے ڈیفنس کراچی کا یہ مکان چھوڑ کر کہیں چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیا میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارے گئے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو فیصل مسجد میں ادا کرکے انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments are closed.