وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مرحوم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے، کینیا میں پاکستان کی سفیر قانونی کاغذات مکمل کرنے میں مصروف ہیں، کاغذی کارروائی مکمل ہوتے ہی ارشد شریف کا جسد خاکی وطن واپس لایا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات اسلام آباد پہنچانے کی کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کینیا کے صدر سے درخواست کی تھی ارشد شریف کا جسد خاکی جلد وطن واپس بھجوایا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تمام پیش رفت سے مسلسل باخبر رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کینیا میں قتل کیے گئے سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد کو پولیس نے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔
Comments are closed.