جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف پر ہماری حکومت میں مقدمات قائم ہوئے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ارشد شریف پر ہماری حکومت میں مقدمات قائم ہوئے، ہم اظہار رائے کے قائل ہیں، مقدمہ قائم ہوا تو ان کا دفاع نہیں کروں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام’کیپٹل ٹاک‘میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ارشد شریف کا واقعہ ملک سے باہر ہوا ہے، اس کی تحقیقات ہو رہی ہے، ارشد شریف کو باہر بھیجنے میں سب سے بڑا کردار کے پی حکومت کے تھریٹ لیٹر کا ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ سیاستدانوں کی گفتگو کو وہ جھوٹ بول کر جسٹیفائی کرتے رہے ہیں، سائفر سیاسی گفتگو نہیں، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا، فتنہ فساد کی صورت اختیار کرنے لگا تو مجبوراً ان کو بات کرنا پڑی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اعتراف کیا گیا کہ ہمیں اپنی آئینی حدود میں رہنا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں لایا گیا ہے، عمرانی فتنہ جھوٹ اور منافقت پر قائم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.