صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں، واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ وہ کون شخص ہے جس نے عمران خان کو بتایا کہ ارشد شریف کی جان کو خطرہ ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ میں نہیں، یہ صرف ایک سیلفی گروپ ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.