پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں کینیا میں مقیم وقار احمد اور ان کی اہلیہ کو نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ پولیس اوورسائٹ اتھارٹی ارشد شریف کے قتل کے سلسلے میں وقار احمد اور ان کی اہلیہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔
کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔
مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔
Comments are closed.