منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف قتل: وزیراعظم نے خود کینیا کے صدر سے بات کی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر کینیا کے صدر سے فون پر خود بات کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی موت پر انتہائی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتا ہوں۔

کینیا کے دارلحکومت نیروبی کے مضافاتی علاقے میں قتل کیے گئے پاکستانی صحافی ارشد محمد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر کینیا کے صدر سے فون پر خود بات کی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کینیا میں پاکستان کے سفیر کو بھی کینیا کے حکام سے مسلسل رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر کو ارشد شریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے کےلیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ کینیا کی حکومت اس مسئلے پر سنجیدگی سے کام کرکے آگاہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.