پیر25؍ربیع الثانی 1444ھ21؍نومبر2022ء

ارشد شریف قتل: فیصل واؤڈا FIA ہیڈکوارٹر میں پیش ہو گئے

صحافی ارشد شریف کے کینیا میں ہوئے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واؤڈا ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہو گئے۔

فیصل واؤڈا ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق فیصل واؤڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے۔

کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.