جمعرات 30؍ربیع الاول 1444ھ27؍اکتوبر 2022ء

ارشد شریف قتل: تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو کینیا کے ویزے جاری

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ارکان کو کینیا کے ویزے جاری کردیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی تشکیل کردہ دو رکنی تحقیقاتی ٹیم کو کینیا کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور آئی بی کے عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

دونوں ارکان کو  ویزے وزارت خارجہ اور ہائی کمیشن کینیا کے درمیان تعاون کے باعث جلد جاری کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.