مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ معروف صحافی ارشد شرف سے 100 اختلاف کے باوجود اِن کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں عام طور پر ٹوئٹر پر بہت متحرک رہتی ہوں مگر آج میرا ٹوئٹس کرنے کا بالکل دل نہیں کیا، اس دنیا سے سب نے جانا ہے مگر ارشد شریف جس طرح سے گئے انتہائی دردناک ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ان سے 100 اختلاف مگر ان کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، اللّٰہ ان کی آخری منزل آسان کرے اور خاندان کو صبر دے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سربراہ جوڈیشل کمیشن سول سوسائٹی یا میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔
Comments are closed.