مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ارشاد راؤ اپنے عہد کے سچے صحافیوں اور کھرے نظریاتی افراد میں نمایاں حیثیت کے حامل تھے۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ارشاد راؤ نے جمہوری سیاست، معاشی برابری اور قومی و انسانی آزادیوں کے لیے اپنی زندگی کو وقف کیے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشاد راؤ کے اصولوں پر چلنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد انہیں اشکبار آنکھوں سے الوداع کہہ رہی ہے۔
Comments are closed.