انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) نے سندھ کا پانی مزید کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
ارسا نے موجودہ شیئر سے سندھ کا پانی 15 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے صوبائی محکمہ آبپاشی نے مسترد کردیا۔
ارسا نے خط میں کہا کہ پانی کم آرہا ہے، آبی معاہدے کے تحت پانی کم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ کوٹری بیراج ملک کا آخری بیراج ہے، جہاں پانی آتے ہوئے ویسے ہی کم ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانی مزید کم کرنے کے فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے، کل محکمہ آبپاشی کی طرف سے ارسا کو جوابی خط لکھا جائےگا۔
صوبائی وزیر محکمہ آبپاشی نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا پنجاب اور کے پی کے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا ویسٹیج کوئی نہیں، پانی سندھ پہنچتے پہنچتے ہزاروں کیوسک کم ہوجاتا ہے۔
Comments are closed.