بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اردوان نے ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیوں نہیں کی؟

ترک صدر اردوان برطانیہ کی جانب سے مطلوبہ سیکیورٹی انتظامات نہ ملنے پر گلاسگو ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیے بغیر اٹلی سے واپس ترکی چلے گئے۔

ترک حکام کے مطابق برطانیہ کی جانب سے مطلوبہ سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم نہ کرنے پر ترک صدر نے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ترک صدر اردوان روم سے گلاسگو آنے کے بجائے واپس ترکی چلے گئے۔

ترک صدر اردوان اٹلی میں جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس میں شریک تھے، ترک صدارتی دفتر کی جانب سے ترک صدر کی واپسی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.