پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللّٰہ گزشتہ روز عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچے۔

اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوئم کے صاحبزادے احرام پہن کر ہی جدہ پہنچے اور وہاں سے مکہ روانہ ہوئے۔

شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر ان کا استقبال مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام نے کیا۔

پچھلے ہفتے ملکہ رانیہ نے بھی جدہ کا دورہ کیا تھا جہاں وہ رمضان بازار بھی گئی تھیں۔

چند ماہ بعد یکم جون کو 28 سالہ ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کی شادی سعودی کاروباری شخصیت کی صاحبزادی رجوہ السیف کے ساتھ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.