اردن کے شاہ عبداللّٰہ ابوظبی پہنچ گئے، البطین ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا استقبال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد نے کیا۔
الشاتی محل میں دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون پر بات چیت کی۔
ملاقات میں یو اے ای اور اردن کے نائب وزرائے اعظم شیخ منصور بن زاید اور ایمن صفادی بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ شاہ عبداللّٰہ نے پچھلے برس جون میں بھی اماراتی صدر شیخ محمد سے ملاقات کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.