
اردن کے شہزادے حسین بن عبداللّٰہ کی رجوہ خالد بن مسعید کے ساتھ منگنی ہوگئی۔
ملکہ رانیہ نے اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ملکہ نے کہا کہ میرے بیٹے شہزادہ حسین اور ہماری پیاری دلہن رجوہ کو بہت مبارک باد۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی تھی کہ اتنی زیادہ خوشی کو دیر تک دل میں رکھوں۔
اردن کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی اس پرمسرت موقع پر لی گئی تصاویر شیئر کی گئیں۔
عوام الناس کو بتایا گیا کہ ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کی منگنی ہوچکی ہے۔
Comments are closed.