منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

اردن: سبزیوں کے کھیت میں آگ لگنے سے 5 پاکستانی جاں بحق

اردن کی وادی میں واقع کھیت میں علی الصبح آگ لگنے سے پاکستانی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اردن کی پولیس کے مطابق دو خیموں میں آگ لگنے سے 3 لڑکیاں اور ان کے والدین جاں بحق ہوئے۔

یہ حادثہ مغربی اردن کے علاقے غور المذرا میں پیش آیا جہاں سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں۔

ریسکیو عملے نے آگ بجھا کر لاشیں کرک شہر منتقل کیں، یہ شہر دارالحکومت امان سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ہزاروں پاکستانی اور دیگر شہریت رکھنے والے افراد اس علاقے میں واقع کھیتوں میں کام کرتے ہیں اور خیموں میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی اردن کی وادی میں رہائشی خیمے میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.