بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

ارجنٹینا کا سب سے بڑا فٹبال ایونٹ پہلی بار ابوظبی میں کھیلا جائے گا

ارجنٹینا کا سب سے بڑا فٹبال ایونٹ ’سپر کوپا‘ پہلی بار ملک سے باہر ابوظبی میں منعقد ہوگا۔

ابوظبی اسپورٹس کونسل اور ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن کے مابین معاہدے کے تحت ابوظبی جنوری 2023 میں سپر کوپا کپ کی میزبانی کرے گا۔

’سپر کوپا‘ یعنی سپر کپ سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ ہے جس میں ارجنٹینا کے پرائمیرا ڈویژن اور ارجنٹائن کپ کی جیتنے والی ٹیمز حصہ لیتی ہیں۔

معاہدے کے تحت سپرکوپا ارجنٹینا کے فائنل مسلسل چار برس تک ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.