جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلی نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

ارجنٹینا کے صدر کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے برعکس امریکا کا اتحادی بننا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 22 دسمبر کو لکھے گئے خط میں جو کہ گزشتہ روز جاری کیا گیا، ارجنٹینا کے صدر نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے رہنماؤں کو بتایا کہ بلاک میں ارجنٹینا کی رکنیت کا وقت مناسب نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ خارجہ امور کے بارے میں میرا نقطہ نظر پچھلی حکومت سے بہت سے پہلوؤں پر مختلف ہے اور اس لحاظ سے پچھلی انتظامیہ کے کچھ فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے صدر نے مرکزی بینک اور کئی وزارتیں ختم اور پیسو کے بجائے ڈالر استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.