جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ارجنٹینا اور یوروگوائے میں طوفانی بارشیں، 16 افراد ہلاک

ارجنٹینا اور اس کے پڑوسی ملک یوروگوائے میں ہفتے کے روز آنے والے طاقتور طوفان کے باعث بارشیں ہونے اور طوفانی ہواؤں سے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے شہر باہیا بلانکا میں ہفتے کے روز طوفانی ہوا سے ایک دیوار گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں یوروگوائے کے محکمۂ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح جنوب مشرق سے چلنے والی طوفانی ہواؤں سے پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

علاوہ ازیں ارجنٹینا کے شہر مورینو میں اتوار کی صبح درخت کی شاخ گرنے سے 1 خاتون ہلاک ہو گئی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.