ایران کی نجی ایئرلائن نے کہا ہے کہ ارجنٹائن کی طرف سے قبضے میں لیا گیا کارگو طیارہ اس کا نہیں۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ اس نے یہ طیارہ ایک برس قبل وینزویلا کو فروخت کردیا تھا۔
ہفتے کی صبح ایزئیسا ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے کو ارجنٹائن کے سول ایوی ایشن حکام نے قبضے میں لے لیا تھا۔
حکام کا دعویٰ تھا کہ یہ بوئنگ 747 طیارہ مبینہ طور پر ایرانی ایئرلائن کا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نکولس مڈورو سرکاری دورے پر تہران میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ ایران کی ’مہان ایئرلائنز‘ کو امریکا نے 2011 سے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔
ارجنٹینا کے سلامتی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے ایرانی کارگو طیارے کو قبضے میں لے کر عملے کے 5 ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
ان کا دعویٰ تھا کہ جہاز کے عملے کے پاس ایرانی پاسپورٹس تھے۔
ایرانی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ یہ طیارہ ایک سال قبل وینزویلا کو فروخت کردیا گیا تھا، اس کی ملکیت بھی وینزویلا کو منتقل کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 20 سالہ مشترکہ تعاون کے معاہدہ ہوچکا ہے۔
Comments are closed.