وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ٹنڈو محمد خان میں ارباب غلام رحیم کے ساتھ ہونے والے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات اور حرکتیں غیر جمہوری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے ٹنڈو محمد خان میں سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم پر حملے کا نوٹس لیا گیا تھا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Comments are closed.