پیر پگارا کی قیادت میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
پارٹی اعلامیہ کے مطابق سابقہ ایم این اے راحیلہ مگسی نے بھی جی ڈی اے میں شامل ہوگئیں۔
اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے جی ڈی اے میں شمولیت کے بعد پیر پگارا اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
لیاقت جتوئی کان کہنا تھا کہ پیر پگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائیگا۔
دریں اثنا جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کو نہ ہٹانے پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پیر پگارا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیالے آر او اور ڈی آر او اور نثار درانی کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف ہونے کی امید نہیں۔
جی ڈی اے اجلاس میں دو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، اعلامیہ کے مطابق ایک کمیٹی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات میں جی ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دے گی جبکہ دوسری کمیٹی ہم خیال جماعتوں سے مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق پیر پگارا نے کہا کہ سندھ کے عوام کو کرپٹ مافیا کے چنگل سے نکالنے کیلئے جی ڈی اے کردار ادا کرے گی۔
Comments are closed.