وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہوگئے۔
اراکین اسمبلی کو بسوں کے ذریعے قافلے کی صورت میں اسمبلی لایا جا رہا ہے۔
اسمبلی اراکین نماز جمعہ بھی پنجاب اسمبلی میں ہی ادا کریں گے۔
اس سے قبل ارکان اسمبلی کے لیے مقامی ہوٹل میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
ارکان کی سری پائے، مرغ چنے، نہاری، قیمہ، آملیٹ پراٹھے سے تواضع کی گئی۔
پنجاب اسمبلی ارکان کی ٹھنڈی میٹھی لسی، جوس، چائے اور کافی سے بھی تواضع کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پاس 188 ارکان جبکہ مسلم لیگ ن کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے انتخابی دنگل آج شام 4 بجے لگے گا۔
پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا، موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Comments are closed.