سندھ اسمبلی میں اراکین کو الوداعی ظہرانہ دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے اسمبلی کے احاطے میں ظہرانے کے لیے پکوان تیار کیے جا رہے ہیں۔
الوداعی ظہرانے کے مینیو میں ملائی چکن تکہ، بہاری کباب، سیخ کباب، مٹن بریانی، پلاؤ اور چکن کڑاہی شامل ہے۔
سندھ اسمبلی میں الوداعی ظہرانے کے لیے میٹھے میں لب شیریں، کھیر اور زردہ شامل کیا گیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اراکین کو نمازِ جمعہ کے بعد الوداعی ظہرانہ دیا جائے گا جس کے اختتام پر 3 بجے اسمبلی کا آخری اجلاس شروع ہوگا۔
Comments are closed.