پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بہاولپور سے پولیس کے مطابق مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر ملک عثمان چنڑ سمیت 11 افراد بھی نامزد ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سبطین بخاری نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ٹوبہ کنگن والا میں 2800 کنال اراضی پر قبضہ کرنے اور گندم چرانے کا الزام ہے۔
Comments are closed.