رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ارادہ پکا ہے، نواز شریف کی واپسی کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، سابق وزیراعظم 21 اکتوبر کو واپس آجائیں گے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں کہ وہ دو روز رہے اور واپس چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض چیزوں کی مشاورت ٹیلیفون پر نہیں کی جاسکتی، کچھ باتیں بالمشافہ کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے الیکشن سے متعلق بھی مشاورت کی، شہباز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لے کر جانے والی باتوں میں صداقت نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا، ہمارے سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
Comments are closed.