ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر امور کے جائزے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام اباد میں طلب کرلیا۔
اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت دس اہم نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ہارڈشپ کیٹیگری کے تحت 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔
اجلاس میں بخار کی گولی کی پرچون قیمت میں اضافےکی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 18 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے تعین کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔
20 اشیا کی قیمتوں میں کمی کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل ڈرگ پرائس کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیا جا رہا ہے۔
ای سی سی اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام، گلگت بلتستان کو گندم پر سبسڈی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
Comments are closed.