اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ادویات بنانے والوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی، پالیسی بورڈ کو 3 ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کو گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ 4 ہزار روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 3900 روپے فی من کے حساب سے 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا۔
ای سی سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان 3900 روپے فی من کےحساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔
اسلام آباد پولیس کو بھرتیاں اور دیگر اخراجات کیلئے 45 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
Comments are closed.