hot asia girls time cebu philippines right now the most beautiful girl in the philippines meet asian guys ei-eng

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ادارہ شماریات کی مہنگائی رپورٹ: وفاقی بجٹ کے بعد کسی بھی ہفتے مہنگائی کم نہ ہوئی

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں مسلسل 8ویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد کسی بھی ہفتے مہنگائی میں کمی نہیں ہوئی ہے، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ61 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سب سے کم آمدنی والے طبقے کےلئے مہنگائی 16 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائےضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 6 اشیاء کی قیمت میں کمی اور 27 میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا، یوں ٹماٹر کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے 75 پیسے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 56 پیسے اضافہ ہوا، جس کی اوسط قیمت 160 روپے 72 پیسے ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں لہسن 10 روپے 42 پیسے، آلو صفر اعشاریہ67 پیسے اور چینی کی اوسط فی کلو قیمت 32 پیسے بڑھ گئی، جس کی اوسط قیمت 105 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا، جس کی اوسط قیمت850 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے آٹا، دال چنا، دال ماش اور دہی بھی مہنگا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلا 3 روپے 27 پیسے فی درجن، انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 78 پیسے، دال مونگ 2 روپے 44 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 14 روپے 59 پیسے سستا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.