ادارہ شماریات نے رواں ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کردی۔
ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کا ذکر ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے چینی، آٹا، مرغی، لہسن اور گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 67 فیصد بڑھی، یوں مہنگائی کی مجموعی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جن 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں زندہ مرغی اوسطاً 23 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگی ہوکر اوسطاً 199 روپے 20 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق چینی اوسط ایک روپے 76پیسے اضافے کے بعد 107 روپے 41 پیسے فی کلو ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 27 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا، جس کی قیمت اب 1164 روپے 22 پیسے ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 7روپے 22 پیسے فی کلو، گھی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے، پیاز 3 روپے 18 پیسے، لہسن 13 روپے81 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
Comments are closed.