ادارہ شماریات اسلام آباد نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.19 فیصد کی معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار مجموعی شرح 40.58 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 30 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چائے کی پتی، دال مونگ، دال ماش، انڈے، آٹا اور چاول مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 31 پیسے کا اضافہ جبکہ ایک ہفتے میں فی درجن انڈوں کی قیمت 235 روپے سے بڑھ کر 242 تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 25 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا۔ ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 61 پیسے کا اضافہ اور ماش کی دال کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 34 پیسے اضافہ ہوا۔ بیف ایک ہفتے میں دو روپے تک مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک کمی ہوئی۔ جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 80 روپے تک سستا ہوا۔
Comments are closed.