بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ادارہ شماریات نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں

حکومت نے چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔ ادارہ شماریات نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تفصیلات جاری کردیں ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت 90 سے 140 روپے فی کلو ہے۔ کراچی، پشاور، کوئٹہ، خضدار، حیدر آباد، لاڑکانہ میں چینی 140 روپے میں دستیاب ہے۔

سکھر میں چینی 135،فیصل آباد اور بنوں میں 130 جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں 100 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔

ادارہ شماریکات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ملتان اور بہالپور میں بھی چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.