ادارہ شماریات اسلام آباد نے ملک میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ہفتے مہنگائی میں صفر اعشاریہ 20 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث مہنگائی کی مجوعی شرح 34 اعشاریہ 96 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 35 روپے بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کا گوشت، گڑ اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا جبکہ دہی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ہفتے مہنگی ہونے والی روزمرہ کی اشیاء میں چاول، ٹماٹر اور آلو بھی شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 5 روپے فی کلو، کیلے 11 روپے فی درجن، انڈے 13 روپے درجن سستے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دال مونگ 6 روپے، دال چنا 4 روپے اور دال مسور 1 روپے سستی ہوئی۔ ایل پی جی، ویجیٹیبل گھی بھی سستی ہونے والی اشیاء ضروریہ میں شامل ہے۔
Comments are closed.