ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن کا کہنا ہے کہ ادارہ سیاسی طور پر استعمال نہیں ہورہا، پرویز الہیٰ ادھر اپنی رہائش گاہ میں ہی موجود ہیں۔
چوہدری شجاعت کی ہمشیرہ نے بھی بتایا کہ پرویز الہیٰ دوسری طرف ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ آپریشن جاری رکھا جائے یا نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص الحسن نے کہا کہ وزیراعظم یا نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا آپریشن میں کوئی ہاتھ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ سیاسی طور پر استعمال نہیں ہورہا، صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ پاکستان میں کون سا ادارہ ہےجو سیاسی طور پر استعمال نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے لاہور میں گھر پر پولیس نے دھاوا بولا گیا، بکتر بند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔
پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کودے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے گھر سے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور پانی بھی پھینکا گیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر کے گھر سے 7 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی۔
Comments are closed.