وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر نوٹس لے لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے مہم کیخلاف نوٹس لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور اجلاس میں وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے مہم چلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کرے گی۔
Comments are closed.