سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو رہنماؤں کو 22 جون کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور قاسم سوری کو نوٹس جاری کردیے، جبکہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے علی زیدی کو بھی 22 جون کو طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں پر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف مہم چلانے کا الزام ہے۔
Comments are closed.