سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے 12 افراد کو ملک کے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور مہم چلانے والے 12 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے 2، گجرات اور فیصل آباد سے 8، کراچی سے بھی کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر نازیبا ٹرینڈ چلانے والوں کی گرفتاریوں کے لیے مختلف شہروں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایف آئی اے نے 4 ہزار ٹرینڈ سیٹر اور ٹرینڈ یوزر کے اکاؤنٹ بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا۔
سائبرکرائم ونگ نے پی ٹی اے کو ان افراد کی تفصیلات بھی فراہم کردیں، ملزموں نے درجنوں اکاؤنٹس بنا رکھے تھے، جو بیرون ممالک سے بھی آپریٹ کیے جارہے تھے۔
Comments are closed.