وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی سطحوں کو چھو رہی ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اب عمران خان مسلح افواج اور ان کی قیادت کے خلاف براہِ راست کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات عائد کرنے میں ملوث ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران نیازی کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ اور کمزور کرنا ہے۔
Comments are closed.