بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اداروں کیخلاف تقریریں کر نے کے باوجود لاڈلہ ابھی تک لاڈلہ ہے: جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف تقریریں کر نے کے باوجود لاڈلہ ابھی تک لاڈلہ ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر جاوید لطیف نے کہا کہ لاڈلہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتا، اس کے باوجود اس کے کیسز ختم ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سیاست قربان کر رہے ہیں، اپنی زندگیاں تک دے سکتے ہیں، 2018ء کے الیکشن کی طرح اس ضمنی انتخاب میں بھی سہولت کاری کی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف بیان کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر جاوید لطیف کے وکیل کو اہم دستاویزات پیش کرنے کے لیے 21 اکتوبر تک مہلت دے دی۔

مسلم لیگی رہنما نے عمران خان پر بغیر نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں اور یہ اربوں روپے سے جلسے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں یہ ریاست کے ساتھ کھیل رہے ہیں، یہ اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ فی الوقت تو خاموش ہیں، اگر ادارے اس کا نوٹس نہیں لیں گے تو پھر عوام جاگ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.