اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی، جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی، سانحہ 9 مئی کے ذمے داروں کی سہولت کاری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ضروری ہے۔

شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کی سہولت کاری کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ضروری ہے، اداروں کو خود احتسابی کرنا ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا، الیکشن ہی قوم کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کے باعث ملک مسائل اور عدم تحفظ کا شکار ہے، موجودہ حکومت معاشی حالات معمول پر لانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

میاں جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پر ایک دمڑی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عدل کا ترازو کسی جانب جھکنا نہیں چاہیے، انصاف ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حامد خان کا کہنا ہے 2017ء میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ پہلے ہی لکھا جا چکا تھا، عدلیہ کو نواز شریف کی نااہلی کےلیے استعمال کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کر کے ذمے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے، 5 کا ٹولہ پاکستان کی معاشی اور جمہوری اقدار کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو کہا گیا نواز شریف اور ان کی بیٹی کو انصاف نہیں ملنا چاہیے لیکن 9 مئی کے واقعے پر ریاست کو انصاف نہیں ملا تو نواز شریف کو انصاف کون دے گا؟

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے آزاد ہیں اور دھرتی ماں کو انصاف نہیں مل رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان آج قیادت نہ ہونے کے باعث بےیقینی کا شکار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.