ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اداروں کو اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ہے۔
فیاض چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دور میں سیاسی مداخلت سے اداروں کی تباہی سب دیکھ چکے ہیں،سیاسی چھیڑ چھاڑ سے آزاد محکمۂ اینٹی کرپشن، تاریخی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ 2018 سے 2021 تک اینٹی کرپشن پنجاب نے227 اعشاریہ 33 ارب روپے کی ریکوریاں کیں،196اعشاریہ 65 ارب روپے کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ قیمتی سرکاری زمین 43 نون لیگی ممبران، وزرا اور مشیروں کے پاس تھی۔
Comments are closed.