بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اخروٹ میں رنگ برنگی دنیا آباد

غیر ملکی آرٹسٹ نے اپنے فن سے اخروٹ  میں دنیا آباد کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماہر آرٹسٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ اخروٹ کے اندر فنکاری کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے پہلے اخروٹ کو تراشا اور پھر اس میں اپنی شاندار تخلیقی صلاحیتوں کا نظارہ دکھایا۔

اخروٹ کے اندر لائبریری، کارٹون، فیری ٹیل، گھر کا کیچن اور گارڈن بنایا، اس کے علاوہ آرٹسٹ نے کچھ تھیم میں لائٹ کا استعمال بھی کیا جسے دیکھنے والے حیران بھی ہو رہے ہیں اور ساتھ پسند بھی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.