وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت چیلنج کا سامنا کررہی ہے اور یہ ہمارا پیدا کردہ نہیں، اخراجات زیادہ ہیں تو ملک غریب اور مشکل میں ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان سمیت تمام بڑے ادارے بنالیے، بڑے شہر بسالیے 6 ارب ڈالر میں، 6 ارب ڈالر کا یہ قرضہ لیا گیا 1947 سے 2008 تک لیا گیا، 2008 سے 2018 تک 23 ارب ڈالر قرضہ لیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 10 ارب ڈالر واپس کیے، اس سال ہم نے 12 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں، بجلی کے مہنگے منصوبوں کی وجہ سے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ادارے انشا اللّٰہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔
Comments are closed.