کراچی کے بلوچ کالونی تھانے کی حدود اختر کالونی میں فرنیچر گودام کے ایک تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کی علاقے میں کافی دیر تک ریکی کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اس فوٹیج سے پولیس کو اندازہ ہے کہ ان ملزمان نے تاجر زاہد کو انتہائی منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
ماہر ٹارگٹ کلر کی جانب سے فائرنگ کے لیے سائیلنسر لگے ہتھیار کے استعمال کیے جانے کا شبہ ہے۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں کو اختر کالونی کی گلیوں میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان نے علاقے کی مکمل ریکی کے بعد فرنیچر کے گودام میں گھس کر تاجر کو نشانہ بنایا۔
ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے مسلسل ہیلمٹ پہنے اور چہرے پر ماسک لگا کر رکھے۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
شعبہ تفتیش پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے چارخول ملے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
Comments are closed.