مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ اخبارات کی ہیڈ لائنز ہیں کہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، تحریک انصاف کے کسی لیڈر نے اس کی تردید نہیں کی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ یہ لوگ عدالت میں صرف رولز رولز کھیل رہے ہیں، اپنے مؤقف کی طرف نہیں آ رہے۔
دانیال عزیز کاکہنا تھا کہ تم نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا، کشمیر میں جو آزادی کا لبادہ تھا وہ بھی اتار دیا ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں تنہا چھوڑ دیا ہے۔
Comments are closed.