california hookup bar asian girls boyne tannum hookup rules a v hookup on xbox 360 hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احمد نواز نے 16 دسمبر کو غمگین دن قرار دے دیا

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے آج کے دن کو غمگین دن قرار دیا ہے۔

احمد نواز نے دہشت گردوں کے سفاک حملے کے سات برس مکمل ہونے پرایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں نے اپنے بھائی حارث اور بہت سے ساتھیوں کو کھو دیا، یہ بلاشبہ ایک غمگین دن ہے۔

احمد نواز کو دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم ترین یونیورسٹی آکسفورڈ میں داخلہ مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ غم کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ عکاسی کا دن بھی ہے کہ ہم نے اس سانحے سے کیا سیکھا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان نے سفاک حملے کے سات برس مکمل ہونے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

احمد نواز نے کہا کہ ہر سال اس دن، ہمیں غور کرنا چاہیے اور اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ ’میں نے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے کیا کیا ہے؟

واضح رہے کہ 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے وقت احمد نواز کی عمر 14 برس تھی۔

اسکول پر حملے کے وقت احمد اپنے آپ کو مردہ ہونے کا بہانہ کرکے جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے جب کہ انہوں نے اپنی استاد کو آگ لگانے کے خوفناک واقعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

احمد کے بازو پر متعدد چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد ان کا خصوصی طور پر برمنگھم کے ملکہ الزبتھ اسپتال میں علاج ہوا تھا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور میں دہشت…

برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔

احمد نواز کو برطانیہ کے شہزادہ ولیم سے کنگسٹن پیلس ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے نوازا جا چکا ہے۔

احمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا تھا کہ انہیں کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘۔

بھائی کی مدد کرنے جب شیر شاہ دوبارہ ایڈیٹوریم میں داخل ہوئے تو دہشت گردوں نے ان کے سینے پر چار گولیاں ماریں۔

کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ سے بھی احمد نواز کو نوازا جاچکا ہے، امن کے فروغ اور نوجوانوں کوبا اختیار بنانے پر احمد کو اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

گزشتہ برس احمد نواز نے  دنیا کی انتہائی معتبر اور تاریخ کی قدیم ترین یونیورسٹی آکسفورڈ میں داخلہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.